Press Statement
Kashmir — Mushawarat urges PDP to shun communal forces
All India Muslim Majlis-e-Mushawarat / The Milli Gazette Online
Published Online: Jan 03, 2015
New Delhi, 3 January 2015: All India Muslim Majlis-e Mushawarat
(AIMMM), apex body of Indian Muslim organisations, urged People
Democratic Party (PDP) leaders, Mufti Muhammad Saeed and Mehbooba Mufti,
to shun short-term expediency and avoid any truck with communal forces
having a definite agenda which is inimical to the interests of the
majority of J&K people. AIMMM national president Dr. Zafarul-Islam
Khan said here that PDP has the option of forming the next government in
J&K with the help of secular forces. Therefore, it should not ally
with communal forces which will use the opportunity to consolidate
themselves and prepare to rule the state on their own after the next
assembly elections.
Dr. Khan said people of the Valley have elected PDP with the hope that
it will stop the impending political deluge and they have also totally
rejected candidates of communal forces. As such, it will betrayal of the
mandate if PDP goes with the communal forces. Dr. Khan said PDP should
not ruin the future of Kashmir by opting a short-term strategy which
will harm in the long-term. Dr. Khan appealed to the leaders and people
of Kashmir to prevail upon the PDP leadership not to go against the
interests of the coming generation of the Kashmiris.
فرقہ پرستوں سے دور رہے پی ڈی پی: مشاورت
نئی دلی، ۳جنوری ۲۰۱۵: ہندوستانی مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس
مشاورت نے آج یہاں پیوپلزڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران مفتی محمد سعید اور
محبوبہ مفتی سے مطالبہ کیا کہ وہ وقتی فائدہ کے لئے فرقہ پرستوں کو ترجیح
نہ دیں اور کشمیر کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے ان فرقہ پرستوں سے دوری بنائے
رکھیں جن کا کشمیر کے لئے واضح ایجنڈا ہے جو ریاست کی اکثریت کے مفادات کے
خلاف ہے۔ مسلم مجلس مشاورت کے قومی صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کہا کہ پی
ڈی پی سیکولر طاقتوں کی مدد سے ریاست میں حکومت بناسکتی ہے۔ اس لئے اس کو
فرقہ پرست طاقتوں سے اتحاد نہیں کرنا چاہئے جوکہ اس موقع کو استعمال کرکے
ریاست میں اپنے پنجے گاڑیں گی اور پھر اگلی حکومت اپنے بل بوتے پر بنانے کی
تیاری کریں گی۔
ڈاکٹر خان کہا کہ وادی کے عوام نے جہاں پی ڈی پی کو اس امید کے ساتھ
جتایا ہے کہ وہ آنے والے سیاسی سیلاب کا سدباب کرے گی، وہیں عوام نے فرقہ
پرستوں کو پوری طرح سے وادی میں نا منظورکر دیا ہے۔ اس لئے پی ڈی پی کا
فرقہ پرستوں کے ساتھ جانا اپنے مینڈیٹ سے غداری ہوگی۔ ڈاکٹر خان نے کہا کہ
پی ڈی پی کو مختصر وقتی فائدے کے لئے کشمیر کا مستقبل تباہ نہیں کرنا
چاہئے۔ اس طرح کی قصیر مدتی اسٹریٹجی کا نقصان آنے والی نسلیں برسوں تک
بھگتیں گی۔ ڈاکٹر خان نے کشمیر کے عوام اور لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ پی ڈی
پی کے لیڈران پر دباؤ بنائیں کہ وہ کشمیر کی اگلی نسلوں کے مفاد کے خلاف
کوئی اقدام نہ کریں۔
(ختم)
ALL INDIA MUSLIM MAJLIS-E-MUSHAWARAT
[Umbrella body of the Indian Muslim organisations]
D-250, Abul Fazal Enclave, Jamia Nagar, New Delhi-110025 India
Tel.: 011-26946780 Fax: 011-26947346
Email: mushawarat@mushawarat.com Web: www.mushawarat.com Photos: flickr/images
No comments:
Post a Comment